the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں اولمپک کھیلوں کے دوران لوٹے جانے جیسا جھوٹا بیان دینے پر پولیس نے امریکی تیراک رائن لوکٹے کے خلاف کیس درج کیا ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں عدالت سے اس سلسلے میں طلائی تمغہ جیتنے والے اس کھلاڑی کے خلاف سمن جاری کرنے کو بھی کہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں اچھی طرح سے آگاہ ہے۔

کھیلوں کے بعد اس سے پہلے کہ رائن کے مبینہ جھوٹے دعوے کے متعلق پولیس ان سے اچھی طرح پوچھ گچھ کر سکتی وہ برازیل سے واپس چلے گئے تھے۔
انھوں نے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ ایک پارٹی کرکے واپس کھیلوں کے کمپلیکس کی طرف آرہے تھے تو انھیں اور ان کے دیگر تین تیراک ساتھیوں کے ساتھ



بعض ان لوگوں نے بندوق کی نوک پر ٹیکسی میں لوٹ لیا جو پولیس کی وردی میں تھے۔

لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ رائن لوکٹے نے یہ کہانی خود سے گڑھی تھی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ویڈیو شواہد بھی پیش کیے ہیں جس کے مطابق تیراکوں کے اس گروپ نے پیٹرول پمپ کے ایک ٹوائلٹ میں پہلے توڑ پھوڑ کی تھی جس پر سکیورٹی گارڈز نے انھیں چیلنچ کیا تھا۔

اس واقعے کے بعد امریکی تیراک نے یہ کہتے ہوئے معافی مانگ لی تھی کہ انھوں نے شراب پی رکھی تھی۔ لیکن اب ان کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اس کیس میں اپنا دفاع کرنے برازیل آتے ہیں کہ نہیں۔

اگر وہ اس جرم میں قصوروار پائے گئے تو انھیں 18 ماہ کی قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ قانونی طور پر ان کی غیر موجودگی میں بھی ان پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.